خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ ٹوبہ روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات، 4 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے بروقت امداد فراہم کر دی

ٹوبہ روڈ پر پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو)…

جھنگ ٹوبہ روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات، 4 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے بروقت امداد فراہم کر دی

ٹوبہ روڈ پر پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

پہلا حادثہ مہد الفقیر کے قریب ٹوبہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری اور غفلت کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حادثے میں 50 سالہ سلیم رضا ولد ممتاز حسین اور ان کی 45 سالہ اہلیہ کلثوم بی بی زخمی ہوگئیں۔ دونوں کا تعلق ملوانہ موڑ جھنگ سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

دوسرا حادثہ ٹالاں والا دربار، ٹوبہ روڈ جھنگ کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل اور ہائی ایس وین کے درمیان تصادم ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

اس حادثے میں 21 سالہ محمد سلمان ولد غلام مرتضیٰ، رہائشی شوگر مل ٹوبہ روڈ، اور 22 سالہ محمد انور ولد محمد اسلم، رہائشی شفیع آباد مدوکی روڈ، زخمی ہوگئے۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں