ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جرائم کے تدارک اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 162 مسروقہ موبائل فونز برآمد۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے ۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جرائم کے تدارک اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 162 مسروقہ موبائل فونز برآمد۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس آئی ٹی سیکشن نے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 162 مسروقہ موبائل فونز برآمد کئے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈسٹرکٹ پولس آفس میں موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہری استعمال شدہ فونز کی خریداری سے پہلے ای- گیجٹ ایپ کا استعمال یقینی بنائیں۔ آئی ٹی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں ، تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو اور جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ موبائل فونز کی برآمدگی پر شہریوں نے آئی ٹی سیکشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *