خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ پولیس آئی ٹی سیکشن نے جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 162 مسروقہ موبائل فونز برآمد کئے

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جرائم کے تدارک اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے…

جھنگ پولیس آئی ٹی سیکشن نے جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 162 مسروقہ موبائل فونز برآمد کئے

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جرائم کے تدارک اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 162 مسروقہ موبائل فونز برآمد۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس آئی ٹی سیکشن نے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 162 مسروقہ موبائل فونز برآمد کئے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈسٹرکٹ پولس آفس میں موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہری استعمال شدہ فونز کی خریداری سے پہلے ای- گیجٹ ایپ کا استعمال یقینی بنائیں۔ آئی ٹی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں ، تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو اور جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ موبائل فونز کی برآمدگی پر شہریوں نے آئی ٹی سیکشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں