728 x 90

جھنگ پولیس کی بروقت کارروائی، مبینہ اغواء ہونے والی 18 سالہ طالبہ بازیاب، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

جھنگ پولیس کی بروقت کارروائی، مبینہ اغواء ہونے والی 18 سالہ طالبہ بازیاب، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کی ہدایت پر خواتین کے تحفظ اور ان کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے جھنگ پولیس متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 18 سالہ طالبہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کی ہدایت پر خواتین کے تحفظ اور ان کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے جھنگ پولیس متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 18 سالہ طالبہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق بستی میراں والی کی رہائشی منزہ کے مبینہ اغواء کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں مغویہ طالبہ کو بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران نامزد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کو امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے کی تفتیش حقائق اور شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھائی جا رہی ہے اور ملزمان کی سزایابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos