728 x 90

جھنگ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی عابد جاوید کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب، شاندار خدمات پر خراجِ تحسین

جھنگ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی عابد جاوید کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب، شاندار خدمات پر خراجِ تحسین

جھنگ سے تبادلہ ہونے والے ڈی ایس پی عابد جاوید کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین، ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران

جھنگ سے تبادلہ ہونے والے ڈی ایس پی عابد جاوید کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین، ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پولیس افسران نے ڈی ایس پی عابد جاوید کی محکمہ پولیس کے لیے انجام دی جانے والی شاندار، دیانتدارانہ اور پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ عابد جاوید نے اپنی تعیناتی کے دوران ذمہ داری، فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ پولیس کا وقار بلند کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین اور دیگر پولیس افسران نے ڈی ایس پی عابد جاوید کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ “بہترین خدمات ہی ایک پولیس افسر کا اصل تعارف ہوتی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ عابد جاوید نے اپنے پیشہ ورانہ طرزِ عمل، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے سے محکمہ پولیس میں ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔

آخر میں ڈی ایس پی عابد جاوید نے تمام پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھنگ میں اپنے قیام کے دوران ملنے والے تعاون، محبت اور اعتماد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور آئندہ بھی پوری لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos