خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ پولیس کے مزید 20 افسران سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او نے پروموشن بیجز لگا دیے

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے ویژن اور محکمانہ پالیسی کے تحت جھنگ پولیس کے مزید 20 پولیس افسران کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر…

جھنگ پولیس کے مزید 20 افسران سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او نے پروموشن بیجز لگا دیے

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے ویژن اور محکمانہ پالیسی کے تحت جھنگ پولیس کے مزید 20 پولیس افسران کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ منعقدہ پروقار تقریب میں ترقی پانے والے افسران کو پروموشن بیجز لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

ترقی پانے والے افسران میں عزیر الرحمٰن، وقار حیدر، غلام شبیر، اعجاز حسین، مبشر شہزاد، محمد رمضان، محمد عمران، محمد اسلم، ثاقب علی، عمران انجم، خرم شہزاد، ممتاز حسین، اختر عباس، مسرت عباس، اعجاز علی، قیصر عباس، شاہد گوہر، منظر عباس، ثناء اللہ اور شبر عباس شامل ہیں۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور اس خوشی کے موقع پر اپنے عزیزوں کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقیاں صرف میرٹ، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی دراصل ذمہ داریوں میں اضافے کا نام ہے، لہٰذا تمام افسران عوام کی جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مزید محنت، لگن اور ایمانداری کا مظاہرہ کریں۔

ڈی پی او نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جھنگ پولیس عوام دوست اور پیشہ ورانہ پولیسنگ کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو بہتر اور مؤثر پولیس سروسز فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے نئے عہدوں کے تقاضوں کو احسن انداز میں پورا کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں