خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعالپاکستان اور ملائیشیا کا چاول برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن اور غذائی تحفظ پر تعاون بڑھانے پر اتفاقایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئیایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو 2-7 سے شکست دے دیافغانستان میں مسلح مزاحمت میں مسلسل اضافہ،طالبان رجیم کو مختلف محاذوں پر شدید دباؤ کا سامناکشمیری برادری کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتیوفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، عطااللہ تارڑامریکہ کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
جھنگ

جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی نئی قیادت نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، کمانڈر (ر) صہیب فاروق صدر منتخب

جھنگ: جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی سالانہ جنرل میٹنگ میں 2024-26 کی ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر نئی منتخب قیادت کو اختیارات اور ذمہ داریاں منتقل کردی گئیں۔…

جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی نئی قیادت نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، کمانڈر (ر) صہیب فاروق صدر منتخب

جھنگ: جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی سالانہ جنرل میٹنگ میں 2024-26 کی ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر نئی منتخب قیادت کو اختیارات اور ذمہ داریاں منتقل کردی گئیں۔ کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے صدر جبکہ شاہد نور نے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا، جبکہ 2026-28 کے لیے منتخب 30 ایگزیکٹو ممبران نے بھی اپنے عہدوں کا چارج لے لیا۔

تقریب میں کاروباری برادری کے 500 سے زائد ممبران اور مہمانوں نے شرکت کی۔ جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی شیخ نواز اکرم نے کی، جبکہ ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری مشتاق، میاں ظفر اقبال، صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس سمیت مختلف کاروباری و سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

میاں ظفر اقبال نے کہا کہ کاروباری برادری کے اتحاد اور باہمی تعاون سے جھنگ میں معاشی و تجارتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ نومنتخب صدر کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران چیمبر کے ممبران کے لیے نئے کاروباری مواقع اور آمدن کے ذرائع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی، جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق خصوصی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمال چیمبر کاروباری برادری کے مفاد میں باہمی تعاون سے کام کریں گے، جبکہ انجمن تاجران کے مختلف دھڑوں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے اختلافات کے خاتمے اور مصالحتی کردار ادا کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر 2024-26 کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ شرکاء کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف میڈیا اداروں کے نمائندگان اور سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں