728 x 90

جھنگ چیمبر آف کامرس کے انتخابات: فرینڈز گروپ کی انتخابی مہم تیز، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کا عزم

جھنگ چیمبر آف کامرس کے انتخابات: فرینڈز گروپ کی انتخابی مہم تیز، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کا عزم

(وحید اختر چوہدری سے) جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے طویل عرصے بعد ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ فرینڈز گروپ نے گروپ لیڈر شیخ نواز اکرم کی قیادت میں اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے چیمبر کے ممبران سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر

(وحید اختر چوہدری سے) جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے طویل عرصے بعد ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ فرینڈز گروپ نے گروپ لیڈر شیخ نواز اکرم کی قیادت میں اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے چیمبر کے ممبران سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس موقع پر گروپ کے رہنما شیخ وقاص اکرم، شیخ اکرم اور شیخ فواد اکرم بھی مختلف ملاقاتوں میں شریک ہیں اور کاروباری برادری سے اپنے منشور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

فرینڈز گروپ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ چیمبر آف کامرس کا بانی گروپ ہے جس نے ماضی میں کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے۔ ان کے مطابق چیمبر آف کامرس کی موجودہ عمارت کی تعمیر، ممبران کو جدید سہولیات کی فراہمی، مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مذاکرات، انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام، پلاٹوں کے حصول اور حکومتی این او سی جیسے اہم معاملات میں بھی فرینڈز گروپ نے کلیدی کردار ادا کیا۔

موجودہ صدر اور گروپ لیڈر شیخ نواز اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز گروپ نے ہمیشہ چیمبر کے ممبران کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تجارتی وفود بھیجنے، پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے، جھنگ میں تیار ہونے والی مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک متعارف کرانے اور تاجروں کے لیے مختلف موضوعات پر سیمینارز کے انعقاد جیسے اقدامات ان کی کارکردگی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جھنگ میں موبائل فون سروس کے آغاز میں بھی چیمبر آف کامرس کا اہم کردار رہا، جبکہ 2015 میں عمر رامے کے دور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے بھی نمایاں کوششیں کی گئیں۔

شیخ نواز اکرم نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی فرینڈز گروپ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر کاروباری و سرکاری امور سے متعلق مسائل کے حل کے لیے حکومتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر مذاکرات جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جھنگ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کا گروپ بھرپور انداز میں کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس امر کو بھی چیمبر کی اہم کامیابی قرار دیا کہ جھنگ کو فرقہ وارانہ کشیدگی سے نکال کر امن و کاروبار دوست ماحول کی طرف لانے میں چیمبر آف کامرس نے اپنا کردار ادا کیا۔

اس موقع پر چیمبر کے نائب صدر عمر رامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز گروپ کے لیے چیمبر کے تمام ممبران انتہائی اہم ہیں اور انتخابات ایک جمہوری عمل ہیں، جن میں کامیابی اور ناکامی دونوں جمہوریت کا حسن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر امیدوار کو انتخاب لڑنے کا حق حاصل ہے، تاہم کسی کو بھی انتشار پیدا کرکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وقار اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عمر رامے نے کہا کہ جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کے بہترین چیمبرز میں شمار ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیادت تجربہ کار اور کاروباری برادری کے مسائل سے آگاہ افراد کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے چیمبر کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں جو ہر مشکل وقت میں تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوں، مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتے ہوں اور کاروباری برادری کی حقیقی نمائندگی کر سکیں۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos