خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تجارت کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیالبرطانیہ : پاک فوج نے مشق کیمبرین پیٹرول 2026ء میں سلور میڈل اپنے نام کرلیایورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا لبنان میں ایک نیا معاون مشن قائم کرنے پر اتفاقنائب وزیراعظم کا روس کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زورپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،خیبر پختونخوامیں ایمرجنسی، گورنر راج کے نفاذ کی منظوریپشاور میں نجی اسکول کی عمارت منہدم، 35 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ؛ امدادی کارروائیاں جاریاے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا کنٹرول روم کا دورہ، عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر چیک کرنے کے ساتھ عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایتجھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی: ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد جاوید ڈھڈھی کا روٹ کا دورہ، ٹریفک انتظامات کا جائزہ
جھنگ

جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی: ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد جاوید ڈھڈھی کا روٹ کا دورہ، ٹریفک انتظامات کا جائزہ

جھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ محمد جاوید ڈھڈھی کے ہمراہ جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے روٹ کا دورہ کیا اور ایونٹ کے دوران ٹریفک کی…

جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی: ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد جاوید ڈھڈھی کا روٹ کا دورہ، ٹریفک انتظامات کا جائزہ

جھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ محمد جاوید ڈھڈھی کے ہمراہ جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے روٹ کا دورہ کیا اور ایونٹ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، ٹریفک ڈائیورشن، پارکنگ، متبادل راستوں اور شہریوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر جیپ ریلی کے شرکاء اور شائقین کو بہتر ٹریفک سہولیات فراہم کرنے، حساس مقامات پر ٹریفک کی نگرانی اور رش کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایونٹ کے دوران مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان کے تحت متبادل راستوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس جھنگ نے شہریوں اور جیپ ریلی کے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک ڈائیورشن پلان پر عمل کریں اور اپنی گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں۔ ریلی کے روٹ پر غیر ضروری طور پر گاڑیاں کھڑی کرنے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریس ٹریک سے محفوظ فاصلہ رکھیں، حفاظتی حصار عبور نہ کریں اور بچوں کو ریس ٹریک اور چلتی گاڑیوں کے قریب جانے سے روکیں۔ شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایمبولینس، ریسکیو اور دیگر ہنگامی گاڑیوں کو فوری راستہ دیں اور راستوں کی بندش یا ٹریفک ڈائیورشن کی صورت میں متبادل راستے اختیار کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں۔

ٹریفک پولیس جھنگ کے مطابق جیپ ریلی کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کی محفوظ آمدورفت اور شائقین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں