728 x 90

جھنگ کے چوک، چوراہے اور داخلی و خارجی راستے خوبصورت بنانے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا

جھنگ کے چوک، چوراہے اور داخلی و خارجی راستے خوبصورت بنانے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا

ضلع بھر کے چوکوں، چوراہوں، بائی پاسز اور شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت، سرسبز اور دیدہ زیب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضلع کے اہم مقامات کی بیوٹیفکیشن، مؤثر لائٹنگ، گرین بیلٹس

ضلع بھر کے چوکوں، چوراہوں، بائی پاسز اور شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت، سرسبز اور دیدہ زیب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضلع کے اہم مقامات کی بیوٹیفکیشن، مؤثر لائٹنگ، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور شجرکاری کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام اہم چوکوں، چوراہوں، بائی پاسز اور مرکزی شاہراہوں کا تفصیلی سروے مکمل کیا جائے اور ہر مقام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع، مؤثر اور قابلِ عمل بیوٹیفکیشن پلان تیار کرکے اس پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس میں خوبصورت اور ماحول دوست پودے لگانے کے ساتھ پہلے سے موجود سبزہ اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے۔ شہری علاقوں میں شجرکاری کو فروغ دے کر نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے بلکہ ماحول کو بھی بہتر بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں میں صفائی ستھرائی، شجرکاری، گرین بیلٹس کی بحالی، پینٹنگ، تزئین و آرائش اور جدید و خوبصورت لائٹنگ کے اقدامات شامل کیے جائیں تاکہ اہم شاہراہوں اور چوکوں کی خوبصورتی دن کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بھی نمایاں ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم بائی پاسز کو خصوصی توجہ کے ساتھ خوبصورت بنایا جائے، کیونکہ یہ مقامات ضلع میں داخل ہونے والے شہریوں اور مسافروں کے لیے جھنگ کا پہلا تعارف ہوتے ہیں۔ ان مقامات پر بہتر صفائی، سرسبز ماحول اور خوبصورت لائٹنگ سے شہری منظرنامے میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مقررہ پلان کے مطابق عملی اقدامات تیز کیے جائیں اور تمام منصوبوں کی مؤثر نگرانی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ جھنگ شہر اور ضلع کے اہم مقامات کو خوبصورت، صاف ستھرا، سرسبز اور دیدہ زیب بنایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos