خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیرخزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی محتاط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت تمام شعبے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹی وی پرایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل سے حاصل…

حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیرخزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی محتاط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت تمام شعبے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

ٹی وی پرایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل سے حاصل کئے گئے ملکی معاشی استحکام کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

وزیرخزانہ نے امیدظاہر کی کہ ملکی معیشت کاحجم سن دوہزارسینتالیس تک تین ٹریلین ڈالرز تک پہنچ جائے گا جو اس وقت تین سوارب ڈالرز ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی نظم وضبط کامظاہرہ کیاہے اوراقتصادی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کی بدولت ملک کی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف و فد کے حالیہ دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک جاری مذاکراتی عمل ہے جس میں توانائی، سرکاری اداروں میں اصلاحات، نجکاری کے منصوبوں اورعوامی مالیات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب، چین، ،ترکیہ کے اپنے ہم منصبوں ،امریکی محکمہ خزانہ اورمختلف ریٹنگ ایجنسیز کے حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا بھی ذکرکیا۔

محاصل اورٹیکس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیل اورنفاذ کے حوالے سے پُرعزم ہے اور ہر شعبے کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں