خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

حکومت ایم ایل ون کے اپ گریڈیشن منصوبے پرعمل پیرا ہے

آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت ریل کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے ایم ایل۔ون کے اپ گریڈیشن منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ ریلویز کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وقفہ…

حکومت ایم ایل ون کے اپ گریڈیشن منصوبے پرعمل پیرا ہے

آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت ریل کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے ایم ایل۔ون کے اپ گریڈیشن منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

ریلویز کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ اس منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے چین کی فنی ماہرین کی ٹیم پاکستان کا جلد دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدر آباد ریل تک ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ایم ایل۔ ون کی اپ گریڈیشن کے پیکج ون کا حصہ ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد بلوچستان میں ٹرینوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر باڑ بھی لگائی جائے گی۔

قومی صحت کی خدمات کے وزیر مملکت مختار احمد ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے ایک ہیلتھ کیئر انشورنس سکیم لانے کی تجویز زیر غور ہے۔

قومی صحت کی خدمات کے وزیر مملکت مختار احمد نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کئی منصوبوں پر عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جون تک ہسپتال میں حادثات اور ایمرجنسی سینٹر کی تعمیر مکمل ہو جائے گی جبکہ پمز کا کینسر ہسپتال آئندہ سال مکمل ہو گا۔

وزیر مملکت نے کہا پمز پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے جناح میڈیکل کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا جس کا سنگ ِ بنیاد رواں سال اپریل میں رکھے جانے کی توقع ہے۔

ایک توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں ریلوے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ایوان کو بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران فروری تک ایف بی آر کی محصولات کی وصولی میں چھبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ایک سال میں معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں