728 x 90

حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، عطا اللہ تارڑ

حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، عطا اللہ تارڑ

وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نیشنل

وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی صحافی برادری کا ایک اہم ادارہ ہے اور اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے کلب کی ویب سائٹ کے اجرا اور ڈیجیٹلائزیشن کی جانب پیش رفت کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔

وزیرِ اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ نیشنل پریس کلب میں ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لیے فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مواد کی تیاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے اور حکومت مختصر مدتی تربیتی کورسز کے ذریعے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں اور میڈیا اداروں کو درپیش مالی مشکلات کے حل اور ملک کے ذرائع ابلاغ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پالیسی وضع کر رہی ہے۔

 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos