حکومت معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر توجہ دے رہی ہے: ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب…

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں لیکن رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ برآمدات بڑھا کر پاکستان ابھرتی ہوئی بین الاقوامی منڈی بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور ون ونڈو سہولت کا قیام براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔


