خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

حکومت نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 28اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28اہم منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔ حکومت نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت…

حکومت نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 28اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28اہم منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔

حکومت نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے پر غورکیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز،کلاوڈ انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر ڈیزائننگ، اور اسمارٹ ڈیوائسز کی تیاری کے منصوبے بھی سرمایہ کاری کے لیے پیش کئے جائیں گے۔

ایس آئی ایف سی کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے ایکویٹی سرمایہ فراہم کرنے کے لیے ”پاکستان سوورن ویلتھ فنڈ”متعارف کروانے پر مشاورت جاری ہے ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں