حکومت نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مختلف پالیسیاں شروع کی ہیں، رومینہ
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو قومی سطح پر مربوط بنانے کے لئے مختلف…

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو قومی سطح پر مربوط بنانے کے لئے مختلف پالیسیاں شروع کی ہیں۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا موافقت کا قومی منصوبہ موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور آبی پالیسی موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔
موسمیاتی آفات کے باعث پاکستان کو ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف استعداد بڑھانے کے لئے موسمیاتی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مالی اعانت کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔


