حکومت ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے حکمت عملی پر عمل پیرا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیلی مواصلات کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے حکمت عملی پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔ وہ اسلام آباد میں سربرینڈسن لیوس کی قیادت میں…

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیلی مواصلات کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے حکمت عملی پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔
وہ اسلام آباد میں سربرینڈسن لیوس کی قیادت میں ویون جاز گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے۔
وزیراعظم نے ملکی معیشت کی بحالی میں ویون جاز گروپ کے کلیدی کردار کو سراہا۔
انہوں نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کو فروغ دینے اور روابط مستحکم کرنے میں ویون جاز گروپ کے اہم کردار کی تعریف کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں تیزترین انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے ڈیجیٹل نیشنل کانفرنس میں ویون جاز کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔
وفدنے ڈیجیٹل پاکستان اقدام میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ملک کی معیشت کاغذ کے بغیر ڈیجیٹل بنانے کے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا۔


