728 x 90

خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے،فیلڈمارشل

خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے،فیلڈمارشل

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے یہ بات جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے یہ بات جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے مغربی سرحد کے ساتھ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات کے مؤثر خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں جانب امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، جاری خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں اور سرحدی نظم و نسق کیلئے کیے گئے اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل کو جاری آپریشن غضب لِلحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر ہونیوالی پیشرفت کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے ان کی ثابت قدمی کی بھی تعریف کی۔

پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے پاک افغان سرحد پر تعینات فوجی دستوں کی حربی تیاریوں، ہم آہنگی اور استقامت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سید عاصم منیر نے وطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء کی یادگار پر پھول رکھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos