خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے مؤثر حکمتِ عملی کی تیاری

ڈی پی او ساجد حسین کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راشد خان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر بھی شریک تھے۔میٹنگ کے دوران زیرِ سماعت…

ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے مؤثر حکمتِ عملی کی تیاری

ڈی پی او ساجد حسین کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راشد خان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر بھی شریک تھے۔میٹنگ کے دوران زیرِ سماعت اہم مقدمات کی پیشرفت اور ان کے قانونی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ مقدمات کی مؤثر اور مضبوط تفتیش کیلئے پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان رابطہ اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنایا جائے۔میٹنگ میں مقدمات کی بروقت یکسوئی میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ان کے فوری اور مؤثر حل کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ ڈی پی او جھنگ نے پینڈنگ چالان اور عدالتی ریکارڈ کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی تاکہ مقدمات کی پیروی مؤثر انداز میں کی جا سکے۔مزید برآں عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے گواہان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ عدالتی عمل میں تاخیر کا تدارک کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا تھا کہ تفتیشی نقائص کو دور کرتے ہوئے مقدمات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا اور قانون کے تقاضوں کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں