ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 30 ہزار 75 انسپکشنز کیں۔ مختلف بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کی چیکنگ کے دوران مقررہ نرخناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 30 ہزار 75 انسپکشنز کیں۔ مختلف بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کی چیکنگ کے دوران مقررہ نرخناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 15 لاکھ 63 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ 7 مقدمات درج کیے گئے، 15 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 485 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول میکانزم پر مؤثر اور بلاامتیاز عملدرآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *