سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر اسپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں فرضی طور پر بم دھماکے اور آگ لگنے کا منظر پیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے
سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر اسپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں فرضی طور پر بم دھماکے اور آگ لگنے کا منظر پیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے اور عمارت میں پھنس جانے کی صورتحال کو عملی طور پر ڈیمانسٹریٹ کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں انہیں سول ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے آگ پر قابو پایا جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
اس موک ایکسرسائز میں ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں کی ریسکیو ٹیموں کے علاؤہ ریسکیو والنٹیئرز کی بھی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، جبکہ پورے آپریشن کی کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے سنبھالی۔ مشق کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے کی تیاری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مختلف یونٹس کے مابین باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
آخر میں ڈیبریفنگ سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا کہ ایسی موک ایکسرسائزز کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا، ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 جھنگ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے، اور اس نوعیت کی مشقوں سے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت میں مزید بہتری آتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری، مؤثر اور مربوط امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
موک ایکسرسائز کے کامیاب انعقاد پر ریسکیو 1122 کے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *