ریسکیو 1122جھنگ نےگزشتہ ماہ اگست 2024 میں8048 افرادکوریسکیواورہسپتال منتقل کیا-علی حسنین
ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ریسکیو 1122 علی حسنین نے گزشتہ ماہ کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذ…

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ریسکیو 1122 علی حسنین نے گزشتہ ماہ کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذ بہ خدمت سے سرشار ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پر ہیز کریں تا کہ شہریوں کو بروقت طبی سہولیات پہنچائی جاسکیں اور یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122 کوگزشتہ ماہ میں 25180 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمر جنسی7360 رونگ 13, معلوماتی 4341جبکہ13466دیگر کا لیں تھیں ۔ ریسکیو 1122 نے جن7360ایمر جنسی کالر پر ریسپونڈ کیا ان میں 745روڈایکسیڈنٹ ، 6106 میڈیکل ایمرجنسی 4813ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 14 آگ لگنے کے واقعات 94 کرائم کالز،بلڈنگ منہدم ہونے کے واقعات 03اور398 متفرق واقعات شامل تھے۔ ، ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمر جنسی کالر کی ایوریج 237.42 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 8.22 منٹس رہی 8048 لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا گیااور 88 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے نیز 631 سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا


