خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ

ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا ماہانہ فزیکل اورتحریری ٹیسٹ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی زیرنگرانی لیا گیا۔ اس ٹیسٹ کا مقصد جوانوں کی جسمانی صحت، مہارتوں اور علم کی تازہ کاری…

ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ

ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا ماہانہ فزیکل اورتحریری ٹیسٹ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی زیرنگرانی لیا گیا۔ اس ٹیسٹ کا مقصد جوانوں کی جسمانی صحت، مہارتوں اور علم کی تازہ کاری کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر انداز میں امدادی خدمات فراہم کر سکیں۔ٹیسٹ کے دوران جوانوں کی فٹنس، رفتار، مہارت اور تحریری علم کا جائزہ بھی لیا گیا، اور اس بات کی جانچ کی گئی کہ وہ اپنی تربیت اور ذمہ داریوں کے مطابق کتنے مستعد اور متحرک ہیں۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے ٹیسٹ کے بعد جوانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لئے ہدایات دیں۔ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کیلئے ایسے ٹیسٹ نہایت اہم ہیں اور یہ جوانوں کے ذہنوں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کو بہترین اور بروقت خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں