ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام سیف سٹی آفس، ڈسٹرکٹ جھنگ میں فائر اور ایویکویشن ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں سیف سٹی آفس کے تمام عملے نے بھرپور اور فعال شرکت کی۔اس فرضی مشق کا بنیادی مقصد آگ لگنے کی صورت میں فوری، منظم اور محفوظ انخلاء کے طریقۂ کار سے آگاہی،
ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام سیف سٹی آفس، ڈسٹرکٹ جھنگ میں فائر اور ایویکویشن ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں سیف سٹی آفس کے تمام عملے نے بھرپور اور فعال شرکت کی۔
اس فرضی مشق کا بنیادی مقصد آگ لگنے کی صورت میں فوری، منظم اور محفوظ انخلاء کے طریقۂ کار سے آگاہی، فائر فائٹنگ آلات کے درست استعمال کی عملی تربیت اور ہنگامی حالات میں مؤثر رسپانس کو یقینی بنانا تھا۔ ڈرل کے دوران ریسکیو 1122 کی تربیت یافتہ ٹیم نے آگ بجھانے کے عملی مظاہرے، ابتدائی حفاظتی اقدامات، ریسکیو پروسیجرز اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا کہ اس نوعیت کی تربیتی مشقیں سرکاری و نجی اداروں میں فائر سیفٹی کلچر کے فروغ، بروقت ردِعمل اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ سیف سٹی آفس کے عملے نے ریسکیو 1122 جھنگ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ایسی مفید اور عملی تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *