ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت ریونیو عوامی خدمت سروسز کا آغاز کر دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری، شفاف اور مؤثر ریونیو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پہلے روز ڈپٹی کمشنر بابر دین نے خود شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور موقع پر
ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت ریونیو عوامی خدمت سروسز کا آغاز کر دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری، شفاف اور مؤثر ریونیو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پہلے روز ڈپٹی کمشنر بابر دین نے خود شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر بابر دین نے درخواست گزاروں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ ریونیو افسران سے ہر درخواست پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلقہ معاملات میں شہریوں کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام درخواستوں پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے ذریعے شہریوں کو براہ راست متعلقہ افسران تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں ایک ہی پلیٹ فارم پر مؤثر ریلیف مل سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے اور درخواست گزاروں کو ان کے کیسز پر ہونے والی پیش رفت سے بھی باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
بابر دین نے بتایا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے ذریعے شہریوں کو فرد، انتقال، درستگی ریکارڈ، حد بندی، تقسیم اراضی اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق مسائل کے حل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے براہ راست درخواستوں کی سماعت اور فوری داد رسی کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر تحصیل سطح پر بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرکے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *