728 x 90

ساڑھے 7لاکھ کسانوں کومالیاتی نظام میں شامل کرنے کاہدف ہے،خرم شہزاد

ساڑھے 7لاکھ کسانوں کومالیاتی نظام میں شامل کرنے کاہدف ہے،خرم شہزاد

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مالیاتی رسائی اقدام کے تحت ہاؤسنگ فنانس، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے قرضہ جات اور”زرخیز آسان زرعی قرضہ”سمیت اہم پیداواری شعبوں کو مالی نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ “زرخیزآسان زرعی قرضہ”پروگرام کے تحت

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مالیاتی رسائی اقدام کے تحت ہاؤسنگ فنانس، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے قرضہ جات اور”زرخیز آسان زرعی قرضہ”سمیت اہم پیداواری شعبوں کو مالی نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ “زرخیزآسان زرعی قرضہ”پروگرام کے تحت تین سال میں 7 لاکھ 50 ہزارکسانوں کو مالیاتی نظام میں شامل کرنے اور 300 ارب روپے زرعی قرضہ فراہمی کا ہدف مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل رجسٹریشن، بغیر ضمانت قرضے اورمتعدد زرعی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ33 ہزار کسان رجسٹرڈ اور 8 ہزار قرضے منظور ہو چکے ہیں۔

مشیروزیرخزانہ نے کہا کہ زرعی فنانسنگ گزشتہ سال پچیس کھرب روپے اور رواں سال کے پہلے نصف میں چودہ کھرب روپے رہی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos