خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ستھرا پنجاب ایجنسی کا علی الصبح صفائی آپریشن، فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایات پر ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ کی جانب سے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے علی الصبح فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری…

ستھرا پنجاب ایجنسی کا علی الصبح صفائی آپریشن، فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایات پر ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ کی جانب سے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے علی الصبح فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ستھرا پنجاب ایجنسی کے متعلقہ عملے کی جانب سے صبح سویرے فیلڈ میں موجودگی کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ صفائی کا عمل بروقت شروع کیا جا سکے اور شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں سے کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی یقینی بنائی جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق فیلڈ سٹاف کی بروقت اور مکمل حاضری صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی اور شہری علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں عملے کی حاضری اور صفائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے صفائی کے عمل میں غفلت یا سستی سے گریز کرتے ہوئے فیلڈ میں عملی طور پر موجود رہنے اور شہریوں کو بہتر صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں