ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے سکولوں اور کالجوں کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک انتظامات کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے اوقات میں شہر کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے سکولوں اور کالجوں کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک انتظامات کی نگرانی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے اوقات میں شہر کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے باہر خصوصی ٹریفک ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے تاکہ طلبہ، والدین اور اساتذہ کو آمد و رفت کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نظم و ضبط کو یقینی بنائیں اور رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھیں۔
ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ خود بھی ٹریفک سٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر موجود رہ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئی ہے بلکہ حادثات میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
شہریوں اور والدین کی جانب سے اس اقدام کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ روزمرہ ٹریفک مسائل میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *