نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان تعاون پر مبنی لائحہ عمل وضع کرنے پر زور دیا ہے۔ وہ ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسی کولاکلیکایا، مصر کے معاون وزیر خارجہ نازیہ النگاری اور سعودی عرب
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان تعاون پر مبنی لائحہ عمل وضع کرنے پر زور دیا ہے۔
وہ ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسی کولاکلیکایا، مصر کے معاون وزیر خارجہ نازیہ النگاری اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود سے اسلام آباد میں بات چیت کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے چاروں برادر ممالک کے درمیان قریبی، برادرانہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر ہم آہنگی کو سراہا۔
تینوں ممالک کے سینئر سفارت کار اسلام آباد میں منعقد ہونے والے چار ممالک کے اعلیٰ حکام کے افتتاحی اجلاس کے لیے پاکستان میں ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *