سیلاب سے متاثرہ استور میں غیر ملکی سیاح محفوظ ہیں: این ڈی ایم اے
قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا ہے کہ استور میں غیر ملکی سیاح محفوظ اور سیلاب سے متاثرہ علاقے سے دُور ہیں۔…

قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا ہے کہ استور میں غیر ملکی سیاح محفوظ اور سیلاب سے متاثرہ علاقے سے دُور ہیں۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ اس مشکل گھڑی میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ادارہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ میں غیر ملکی سیاحوں کو بچانے کیلئے فوری کارروائی کی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا اٹلی کے دو اور ارجنٹائن کا ایک سیاح متاثرہ علاقہ سے دُوراور محفوظ مقام پر موجود ہیں۔
ادھر فینا پل کی فوری بحالی یقینی بنانے کیلئے کام جاری ہے۔


