جھنگ میں حضرت سید محبوب عالمؒ المعروف شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شاہ جیونہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر
جھنگ میں حضرت سید محبوب عالمؒ المعروف شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شاہ جیونہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی، انچارج سکیورٹی نواز خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی پلان کے تحت 827 پولیس افسران، جوانوں اور لیڈی اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا، جبکہ ایلیٹ فورس کے دستے درگاہ اور نواحی علاقوں میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں گے۔ عرس کے دوران زائرین کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ رش کے باعث گم ہونے والے بچوں کی حفاظت کیلئے پولیس فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جبکہ درگاہ میں داخل ہونے والے تمام افراد کو سخت چیکنگ کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری سٹینڈ بائی رہے گی اور زائرین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈی پی او نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے تعاون کریں اور اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اور ضلع بھر میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *