ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر تحصیل شورکوٹ میں عطائیوں کے خلاف انسدادِ عطائیت مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 عطائی کلینکس پر
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر تحصیل شورکوٹ میں عطائیوں کے خلاف انسدادِ عطائیت مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 عطائی کلینکس پر چھاپے مارے، جہاں غیر مستند طریقے سے علاج معالجہ کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران موقع پر موجود ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق تمام 4 کلینکس کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عطائیت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مستند ڈاکٹروں سے ہی علاج کروائیں اور کسی بھی مشکوک کلینک کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *