مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اڈہ مبارک شاہ کینٹ روڈ شورکوٹ پر پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مخالفین نے فائرنگ کر
مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اڈہ مبارک شاہ کینٹ روڈ شورکوٹ پر پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مخالفین نے فائرنگ کر کے 30 سالہ محمد زمان ولد منظور حسین، رہائشی 7 گاگھ شورکوٹ، کو زخمی کر دیا۔ گولی ان کی دائیں ٹانگ پر لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
دوسری جانب پی اے ایف بیس روڈ کے قریب پارک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 25 سالہ محمد بلال ولد محمد اقبال اور 19 سالہ پھول اقبال ولد محمد کریم، دونوں رہائشی چک نمبر 479، زخمی ہوئے۔ ریسکیو عملے نے فوری رسپانس کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ویلفیئر اسپتال شورکوٹ کینٹ منتقل کر دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *