ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں کریمنل گینگز کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین رکنی بدنامِ زمانہ رضوان عرف رضو گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں رضوان عرف رضو،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں کریمنل گینگز کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین رکنی بدنامِ زمانہ رضوان عرف رضو گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں رضوان عرف رضو، خالد منیر اور نور خان شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ برآمد کر لیا جس کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ برآمدہ سامان میں مال مویشی، نقدی، سولر انورٹر اور ٹیوب ویل کی موٹریں شامل ہیں۔پولیس نے فوری طور پر برآمد شدہ سامان متاثرہ شہریوں کے حوالے کیا، جنہوں نے جھنگ پولیس کی بروقت کاروائی پر شکریہ اور اطمینان کا اظہار کیا، ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واضح کیا کہ کریمنل گینگز کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جھنگ پولیس اس مقصد کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *