خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جھنگ

شورکوٹ کینٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین رکنی بدنامِ زمانہ رضوان عرف رضو گینگ کو گرفتار کر لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں کریمنل گینگز کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل…

شورکوٹ کینٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین رکنی بدنامِ زمانہ رضوان عرف رضو گینگ کو گرفتار کر لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں کریمنل گینگز کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین رکنی بدنامِ زمانہ رضوان عرف رضو گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں رضوان عرف رضو، خالد منیر اور نور خان شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ برآمد کر لیا جس کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ برآمدہ سامان میں مال مویشی، نقدی، سولر انورٹر اور ٹیوب ویل کی موٹریں شامل ہیں۔پولیس نے فوری طور پر برآمد شدہ سامان متاثرہ شہریوں کے حوالے کیا، جنہوں نے جھنگ پولیس کی بروقت کاروائی پر شکریہ اور اطمینان کا اظہار کیا، ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واضح کیا کہ کریمنل گینگز کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جھنگ پولیس اس مقصد کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں