خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

شہریوں کی بینک سے بھاری رقوم کی بحفاظت منتقلی کیلئے سپیشل پولیس اسکواڈ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے تدارک کیلئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا احسن اقدام ۔ شہریوں کی بینک سے بھاری رقوم کی بحفاظت منتقلی کیلئے سپیشل پولیس اسکواڈ کو…

شہریوں کی بینک سے بھاری رقوم کی بحفاظت منتقلی کیلئے سپیشل پولیس اسکواڈ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے تدارک کیلئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا احسن اقدام ۔ شہریوں کی بینک سے بھاری رقوم کی بحفاظت منتقلی کیلئے سپیشل پولیس اسکواڈ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے تدارک کیلئے ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی پرو ایکٹیو اپروچ کیساتھ متحرک ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز شہریوں کے تحفظ کیلئے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے۔کسی بھی شہری کی ایک ملین سے زائد رقم کو بینک سے کسی جگہ بحفاظت پہنچانے کیلئے شاہین اسکواڈ محافظت کا کردار ادا کریں گے۔تمام بینک اور مالیاتی اداروں کو اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شہری اگر ایک ملین سے زائد رقم نکلوائے گا تو بینک اور مالیاتی اداروں کی طرف سے پولیس کو انفارم کیا جائے گا تاکہ محفوظ طریقے سے شہریوں کو انکی منزل تک پہنچایا جا سکے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں سے بھاری رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں