صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او ساجد حسین، سابق ممبران صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، محمد یعقوب شیخ اور سلطان سکندر بھروانہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر
صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او ساجد حسین، سابق ممبران صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، محمد یعقوب شیخ اور سلطان سکندر بھروانہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر زیر تعمیر سڑکوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو یقینی بنانے اور تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس کے دوران آئندہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی بندوں کی مزید بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دارالسکینہ روڈ سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی جلد منظوری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے زیر تعمیر سرکاری عمارات کے حوالے سے آگاہ کیا، جبکہ واسا کی جانب سے سیوریج بحالی منصوبے پر جاری پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اسی طرح گورنمنٹ سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر پر جاری کام کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے لیے انتظامات اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع میں امن و امان اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *