خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایتجھنگ: احمد پور سیال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 40 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد، فرار ملزم کی تلاش جاریجھنگ: گوجرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت دو افراد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلڈی پی او جھنگ کے اردل روم میں محکمانہ احتساب، ایک جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل برخاست، متعدد افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں ،اچھی کارکردگی پر انعامات کا اعلانجھنگ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2027ء: میڈیا اتحاد گروپ کا تمام نشستوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہڈی پی او جھنگ کا سکیورٹی برانچ کی کارکردگی کا جائزہ، غفلت، کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت محکمانہ کارروائی کا انتباہجھنگ صدر کے سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفتحکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان

صدر،وزیراعظم، مسلح افواج کا کشمیری بہادر عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی

یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغامات میں صدر آصف علی زرداری, وزیراعظم شہبازشریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے غیور اور بہادر عوام کے…

صدر،وزیراعظم، مسلح افواج کا کشمیری بہادر عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی

یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغامات میں صدر آصف علی زرداری, وزیراعظم شہبازشریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کا اعادہ کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بارے میں پانچ اگست دو ہزار انیس کا غیرآئینی بھارتی اقدام بین الاقوامی قانون کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا یہ امرانتہائی ضروری ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور سلامتی کیلئے بھارت تنازعات سے انکار کی بجائے ان کے حل کی طرف بڑھے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام سے ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔یوم استحصال کے موقع پر جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی غیر معمولی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ظلم و جبر سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں