خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ایف بی آر: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک توسیعپاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملےگزشتہ ماہ ریکارڈ 25,281 نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے: خرم شہزادوزیر خزانہ کا قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہایشیائی کھیل: پاکستان نے بھارت کو والی بال کوارٹر فائنل میں 3-0 سے شکست دے دیپاکستان ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گیامودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، چیف الیکشن کمشنر کو نوجوانوں کی مخالفت کا سامناپاکستان کی بھارت میں تاریخی شاہی مسجد کے حصے مسمار کرنے کی کوشش کی شدید مذمت
پاکستان

صدرِ مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات…

صدرِ مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پی پی پی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرے گا۔

مشترکہ وفد محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور پی پی پی کی طرف سے شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی پر مشتمل ہوگا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں