ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی منی پٹرول پمپ کے خلاف گرینڈ آپریشن اپریشن جاری
ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ کے خلاف گرینڈ آپریشن اپریشن جاری ہے۔ اس حوالہ سے سول ڈیفنس افیسر اسد سلیمان نے اپنی…

ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ کے خلاف گرینڈ آپریشن اپریشن جاری ہے۔ اس حوالہ سے سول ڈیفنس افیسر اسد سلیمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سبزی منڈی روڈ، گوجرہ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن اور پرانا چنیوٹ روڈ پر گرینڈ آپریشن کیا اور کاروائیاں کرتے ہوئے چھ غیر قانونی منی پٹرول پمپ مشینوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی منی پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے منی پٹرول پمپ مالکان کو سخت کارروائیاں کرنے کی وارننگ جاری کی اور کہا کہ غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔


