728 x 90

طالبان کو پاکستان اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا

طالبان کو پاکستان اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا

افغان طالبان کی حکومت کو پاکستان اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ میں آپریشن غضب للحق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں

افغان طالبان کی حکومت کو پاکستان اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ میں آپریشن غضب للحق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کا افغانستان یا افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اس کی واحد تشویش افغان طالبان کی حکومت ہے جو خطے میں دہشت گردی کے لیے بڑے آلہ کار کے طور پر کام کر رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں، سہولت کاری مراکز اور لانچ پیڈز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

تمام کارروائیاں مصدقہ خفیہ اطلاعات پر مبنی ہیں اور صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کی جارہی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos