عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کی نیلامی جیت لی
عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نیلامی جیت لی ہے۔ لکی سیمنٹ کنسورشیم نے کھلی نیلامی کے مرحلے میں ایک سو…

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نیلامی جیت لی ہے۔
لکی سیمنٹ کنسورشیم نے کھلی نیلامی کے مرحلے میں ایک سو چونتیس ارب روپے کی بولی لگائی۔
نیلامی کیلئے ریفرنس قیمت سو ارب روپے مقرر کی گئی تھی۔
اس عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی خاطرپاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے پچھتر فیصد شیئر کی نجکاری کیلئے نیلامی کا عمل براہ راست ٹی وی پر نشر کیا گیا۔


