728 x 90

عشرہ محرم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے آرپی او سہیل اختر سکھیرا کے ہمراہ ضلع جھنگ کا دورہ کیا

عشرہ محرم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے آرپی او سہیل اختر سکھیرا کے ہمراہ ضلع جھنگ کا دورہ کیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ عشرہ محرم کے انتظامات کو چوکس اور مربوط بنانے کے لئے مسلسل سرگرم ہے اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے آرپی او سہیل اختر سکھیرا کے ہمراہ ضلع جھنگ کا دورہ کیا اورڈی سی آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سے

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ عشرہ محرم کے انتظامات کو چوکس اور مربوط بنانے کے لئے مسلسل سرگرم ہے اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے آرپی او سہیل اختر سکھیرا کے ہمراہ ضلع جھنگ کا دورہ کیا اورڈی سی آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر،ڈی پی او ساجد حسین کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔کمشنر نےکہا کہ ضلع میں قیام امن کے لئے امن کمیٹی کے ارکان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے عشرہ محرم کےجلوسوں و مجالس کے فول پروف انتظامات مکمل کئے ہیں۔

امن کمیٹی کے ارکان اور علما کرام کی طرف سے نشاندہی کردہ مسائل کو حل کردیا گیا ہے تاہم علما کرام سے قریبی رابطہ برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ارکان اور علما کرام محراب منبر سے اتحاد و اتفاق،رواداری،مساوات اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں۔کمشنر نے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے عشرہ محرم جلوسوں و مجالس کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے۔انہوں نےمحرم کی آمد سے قبل کئے گئے انتظامی وحفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال اور انہیں مزید چوکس کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر امن وامان کے قیام کے حوالے سے دعا بھی کی گئی۔ کمشنر فیصل آباد نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے میٹنگ کی اور واضح کیا کہ
عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں معمولی سا بھی خلاء باقی نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم یوم عاشور تک 24 گھنٹے فعال اورذمہ دار سٹاف کی موجودگی یقینی بنائیں۔مانیٹرنگ کے عمل میں کوئی اہم مقام اوجھل نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے
ہیلتھ،ریسکیو1122،میونسپل کمیٹی و دیگر متعلقہ محکموں کو چوکس انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام متعلقہ محکمے جلوسوں کے آگے موجود رہ کر انتظامات کی باریک بینی سے جانچ کریں اور معمولی سی بھی کمی نہیں ہونی چاہیے۔کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام جلوسوں کے روٹس پر سبیلوں کو چیک کرنے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو متحرک رکھاجائے۔کمشنر،آرپی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او نے امن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ مرکزی جلوسوں کے روٹس کا بھی دورہ کیا اور چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی یقینی بنانے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں ومجالس میں شریک ہونے والوں کی متعلقہ ایس اوپیز کے تحت جامع تلاشی یقینی بنائیں۔تمام سکیورٹی آلات اور واک تھروگیٹس فعال رکھیں۔جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی،پیچ ورک،تجاوزات اور وال چاکنگ کے صفایا،لائٹنگ کے انتظامات چیک کئے۔انہوں مے سوئی گیس،فیسکو کو تنصیبات کی چیکنگ اور کلیرنس سرٹیفیکیٹ کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔کمشنر نے جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اورضلعی وپولیس انتظامیہ کے اقدامات بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ
عشرہ محرم کے انتظامات میں کسی لمحہ بھی نرمی نہیں آنے دیں گے۔تمام ڈیوٹی افسران وسٹاف ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں۔قبل ازیں کمشنر نے آرپی او کے ہمراہ پولیس لائینز کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو یادگار شہدا پر ٹائلز فوری تبدیل کرانے کی ہدایت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos