خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

عید الاضحی کی آمد کے حوالے سے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی مزید موثر بنا دی گئی,ڈی پی او

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مویشی منڈیوں میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر اور…

عید الاضحی کی آمد کے حوالے سے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی مزید موثر بنا دی گئی,ڈی پی او

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مویشی منڈیوں میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر اور مربوط بنا دیے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ خریداروں، بیوپاریوں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈی پی او جھنگ کے احکامات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے خاص ایام تک 339 پولیس افسران اور جوان مختلف مویشی منڈیوں اور حساس مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔پولیس اہلکار نہ صرف داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی کریں گے بلکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت متحرک رہیں گے۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر شہریوں کو تحفظ اور اعتماد کا احساس ملنا چاہیے۔ مویشی منڈیوں میں جیب تراشی، نوسربازی، چوری اور دیگر جرائم کے امکانات کے پیشِ نظر سکیورٹی پلان کو مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی گنجائش باقی نہ رہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جھنگ پولیس عوامی تحفظ کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہے، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی، بدامنی یا قانون شکنی کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جھنگ پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ خریداری کے دوران غیر معمولی نقل و حرکت یا مشکوک افراد کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ محفوظ اور پُرامن عید کے اجتماعی مقصد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں