خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

عید الفطر کے حوالے سے جھنگ پولیس کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل،سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر عید الفطر 2025ء کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل،سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،1600 سے زائد پولیس افسران اور جوان جبکہ…

عید الفطر کے حوالے سے جھنگ پولیس کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل،سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر عید الفطر 2025ء کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل،سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،1600 سے زائد پولیس افسران اور جوان جبکہ 772 والنٹئیرز فرائض سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق نماز عید الفطر کے موقع پر 387 مساجد،امام بارگاہوں ، عبادت گاہوں جبکہ پکٹس ڈیوٹی ، قبرستان، ناکہ جات اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 1600 سے زائد پولیس افسران اور جوان جبکہ 772 والنٹئیرز فرائض سرانجام دیں گے ۔ سکیورٹی پلان عیدالفطر کے حوالے سے ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جھنگ پولیس الرٹ ہے۔تجارتی مراکز،مارکیٹس میں خواتین کے رش والے مقامات پر ویمن سپیشل اسکواڈز کی سرویلنس بھی جاری ہے جبکہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف بھی تعینات کیا گیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر موبائل تھانہ جات، شاہین اسکواڈز اورایلیٹ فورس بھی شہر بھر میں ہمہ وقت الرٹ ہیں ۔ شہریوں کے نام پیغام میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہری ہلڑ بازی،آتش بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی سے اجتناب کریں، کسی بھی خلاف ورزی اور قانون شکن سرگرمی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں