728 x 90

عیشال فاطمہ کیس: لواحقین کی ڈی پی او کے ہمراہ پریس کانفرنس پولیس کی تفتیش پر اعتماد کا اظہار

عیشال فاطمہ کیس: لواحقین کی ڈی پی او کے ہمراہ پریس کانفرنس پولیس کی تفتیش پر اعتماد کا اظہار

عیشال فاطمہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے لواحقین نے جھنگ پولیس کی جاری تفتیش پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سابقہ تحفظات کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایشال فاطمہ کے اہل خانہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کے ہمراہ

عیشال فاطمہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے لواحقین نے جھنگ پولیس کی جاری تفتیش پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سابقہ تحفظات کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایشال فاطمہ کے اہل خانہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

عیشال فاطمہ کے ماموں حیدر بخاری نے کہا کہ پولیس کی تفتیش کے حوالے سے ان کے کچھ تحفظات تھے، تاہم پولیس حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد یہ خدشات دور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے انہیں جلد اور شفاف انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے، جس پر انہیں اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم پر بھی انہیں مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ ایشال فاطمہ کیس کی تفتیش کے لیے 11 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دی جا چکی ہے، جو تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیس کی تفتیش تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مکمل طور پر میرٹ پر کی جائے گی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ اور حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیس کی صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور تحقیقات کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایشال فاطمہ کو اپنی بیٹی سمجھتے ہیں اور مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

لواحقین اور پولیس حکام کے مشترکہ مؤقف کے بعد کیس کی تحقیقات میں پیش رفت اور شفافیت کے حوالے سے اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے، جبکہ عوامی حلقے بھی فرانزک اور حتمی میڈیکل رپورٹس کے منتظر ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos