728 x 90

فلاحی ادارے ایل آر بی ٹی کی جانب سے جھنگ میں فری پرائمری آئی کلینک کا افتتاح کر دیا

فلاحی ادارے ایل آر بی ٹی کی جانب سے جھنگ میں فری پرائمری آئی کلینک کا افتتاح کر دیا

فلاحی ادارے ایل آر بی ٹی کی جانب سے جھنگ میں فری پرائمری آئی کلینک کا افتتاح کر دیا گیا، جہاں مستحق مریضوں کو آنکھوں کے علاج کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران مریضوں کا مفت معائنہ، ادویات کی فراہمی اور نظر کی عینکوں کے لیے معائنہ کیا گیا، جبکہ ضرورت مند

فلاحی ادارے ایل آر بی ٹی کی جانب سے جھنگ میں فری پرائمری آئی کلینک کا افتتاح کر دیا گیا، جہاں مستحق مریضوں کو آنکھوں کے علاج کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران مریضوں کا مفت معائنہ، ادویات کی فراہمی اور نظر کی عینکوں کے لیے معائنہ کیا گیا، جبکہ ضرورت مند مریضوں کے سفید موتیے کے آپریشن بھی مفت کیے جائیں گے۔آنکھیں قدرت کی جانب سے انسان کے لیے ایک انمول نعمت ہیں، لیکن علاج کی مہنگائی کے باعث بہت سے مستحق افراد آنکھوں کے امراض کا بروقت علاج نہیں کرا پاتے۔اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاحی ادارے ایل آر بی ٹی کی جانب سے جھنگ میں دارالسکینہ روڈ بالمقابل مسجد فاروق اعظم فری پرائمری آئی کلینک کا افتتاح کر دیا گیا ہے،اس موقع پر ایڈمن ایل آر بی ٹی سید نجف عباس زیدی, آئی سرجن ڈاکٹر عبدالرحمٰن الیاس,ڈاکٹر ثوبیہ خان آپٹومیٹریسٹ,حافظ نور زمان ڈی ڈی او ایجوکیشن جھنگ, سید نجف علی شاہ ڈی ڈی او ایجوکیشن شور کوٹ, غلام شبیر سیال ڈسٹرکٹ منیجر نئی زندگی جھنگ, سہیل اختر پیشنٹ کونسلر سمیت دیگر نے شرکت کی شرکاء کا کہنا تھا کہ مستحق مریضوں کو آنکھوں کے علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کلینک میں آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں جبکہ نظر کی عینکوں کے لیے بھی مفت چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی۔ایل آر بی ٹی چنیوٹ کے تعاون سے جھنگ میں باقاعدہ اسکریننگ اور کنسلٹیشن کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔طبی ماہرین کے معائنے کے بعد جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت ہوگی، ان کے سفید موتیے کے آپریشن بھی مفت کیے جائیں گے، جبکہ ضرورت مند مریضوں کو لینز کی سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos