فلسطینی رہنماء اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کیلئے آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حماس کے…

فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کیلئے آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔
ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جنہیں تہران میں قتل کردیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم محمد اسحق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر اطلاعا ت و نشریات عطا اللہ تارڑ اعلیٰ سرکاری حکام سمیت وفاقی وزرا ء نے پارلیمنٹ ہائوس میں شہید اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔
بعد ازاں حماس کے سیاسی رہنماء اسماعیل ہنیہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


