خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا

قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی و اسسٹنٹ…

قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا

قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی و اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عاشورہ محرم الحرام کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات / تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے محرم الحرام کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں عاشورہ محرالحرام کو پرامن طریقے سے منانے کےلئے ہر ممکن پیشگی حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکمہ جات محرم الحرام کانٹی جنسی پلان فی الفور مکمل کریں اور آئندہ دو دنوں میں رپورٹ کریں ۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں محرام الحرام کے حوالہ سے حفاظتی، انتظامی اور سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں میٹنگ کریں ۔متعلقہ محکموں کے افسران میپ کے ذریعے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کریں، محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمہ ،صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت کے کام جلد مکمل کئے جائیں۔،سیوریج کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، محکمہ فیسکو لوڈشیڈنگ کے حوالہ سے اپنا شیڈول شیئر کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ متعلقہ افسران محرم الحرام کے حوالہ سے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،لائٹنگ، جرنیٹرز اور واک تھرو گیٹس کے علاوہ دیگر انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دیں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالہ سے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ایمرجنسی کنٹرول رومز بھی قائم کئے جائینگے، ا س حوالہ سے ہر محکمہ اپنا فوکل پرسن بھی مقرر کرے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اس ضمن میں مکمل محرم سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائیگی جوضلعی کنٹرول روم سے منسلک ہونگے اور کنٹرول رومز کے ذریعے جلوسوں کی ہر زاویے سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائیگا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں