خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

قادرپور میں دکاندار پر تشدد، ڈی پی او جھنگ کا فوری نوٹس؛ مرکزی ملزم سمیت 3 گرفتار، 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جھنگ کے علاقہ تھانہ قادرپور میں دکاندار پر تشدد کے واقعے کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور متاثرہ شہری کو…

قادرپور میں دکاندار پر تشدد، ڈی پی او جھنگ کا فوری نوٹس؛ مرکزی ملزم سمیت 3 گرفتار، 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جھنگ کے علاقہ تھانہ قادرپور میں دکاندار پر تشدد کے واقعے کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور متاثرہ شہری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔

پولیس کے مطابق دکاندار پر تشدد کے واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کے خلاف تھانہ قادرپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ظہیر سمیت تین ملزمان مبشر اور سہیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقامی پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی اور شہریوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ دکاندار کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔

ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کے ساتھ زیادتی، تشدد یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں